سندھ کے سیاسی محاذ پر یوسف رضا گیلانی متحرک، اہم ٹاسک مل گیا

سندھ کے سیاسی محاذ پر یوسف رضا گیلانی متحرک، اہم ٹاسک مل گیا

کراچی(صباح نیوز) سندھ کے سیاسی محاذ پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی متحرک ہوگئے، سندھ کی پچ کو محفوظ بنانے کے لئے یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک مل گیا، سابق وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت کرلی گئی۔وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سندھ حکومت مخالف محاذ کے بعد سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک مل گیا ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے جس میں سندھ حکومت کے خلاف سازشوں کا ناکام بنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔سید یوسف رضا گیلانی سندھ میں اہم رہنماؤں سے رابطے کریں گے، پیر پگاڑا اور دیگر رہنماؤں سے بھی رابطوں کامحاذ سید یوسف رضا گیلانی نے سنبھال لیا ، یوسف رضا گیلانی اہم رہنماں کی ملاقاتیں آصف علی زرداری سے کروائیں گے تاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف محاذ کو کمزور کیا جاسکے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : صفحہ آخر