شیری رحمان نے مہمند ڈیم ٹھیکے کی شفافیت پر سوالات اٹھادیئے

شیری رحمان نے مہمند ڈیم ٹھیکے کی شفافیت پر سوالات اٹھادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آ ئی این پی)پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے مہمند ڈیم ٹھیکے کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیئے۔ بد ھ کو میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مہمند ڈیم ٹھیکے کے حوالے سے مفادات کا تضاد سامنے آیا ہے، مہمند ڈیم کا ٹھیکا کس کو اور کیسے دیا گیا ہے؟انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر اور ان کے بیٹے کی کمپنی کو ٹھیکا دیا گیا ہے، ماضی میں وزیراعظم مفادات کے تصادم پر ٹوئٹس کیا کرتے تھے، یہ 309 ارب کا ڈیم بنانے کا ٹھیکا ہے، کسی نلکے کا ٹھیکا نہیں،شیری رحمان نے کہا کہ ایف ڈبلیو او اور پاور چائنہ کو کیسے رد کر دیا گیا؟ یہ میچ فکسنگ ہے اور پیپلز پارٹی اسے ضرور دیکھ رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ عجب کرپشن کی غضب کہانی ہے، نیب اس ٹھیکے کا جائزہ لے۔
شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -