48گھنٹوں میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں ،نبیل گبول کا دعویٰ

48گھنٹوں میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں ،نبیل گبول کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور سابق وفاقی وزیرسردار نبیل گبول نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی48گھنٹوں میں و فاق کی حکومت گرا سکتی ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بعض معاملات پر اکھٹے اور ایک پیج پر ہیں، ہمارے لئے پی ٹی آئی حکومت گرانا مشکل نہیں ،گزشتہ روزخصوصی گفتگومیں انکا مزید کہنا تھاہماری جانب سے وزیر اعظم کا نام بھی سوچ لیا گیا ہے اور اس کا تعلق چھوٹے صوبے بلوچستان سے ہو گا، ہمارا مقصد اقتدار میں آنا نہیں مگر ہم پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی انڈر 19ٹیم سے یہ مسا ئل حل نہیں ہونیوالے ہیں۔ حکومت گرانے میں ہماری مدد کیلئے ان کے 25ایم این ایز بھی شامل ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کیساتھ حکومت نے وعدے کئے تھے مگر پورے نہ کر سکی، عمران خان نے اپنے ارد گرد رہنے والوں کو وزارتیں دی۔ جب ہم خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خا ن کے استعفیٰ کی بات کرتے ہیں تو یہ لوگ ناراض ہو جاتے ہیں، ان کے لوگوں کو نیب نے بلایا ہے اگر یہ ہی بنیاد ہے استعفیٰ دینے کی تو وزیر ا عظم عمران خان بھی استعفیٰ دیں۔ پی ٹی آئی کو اندازہ نہیں تھا حکومت چلانے میں کتنی دشواریاں آتی ہیں، حکومت فیڈریشن کو آپس میں لڑا نے کی کوشش کر رہی ہے۔
نبیل گبول

مزید :

صفحہ آخر -