اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت، استغاثہ کے گواہ نے اپنا بیان قلم بند کرادیا

اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت، استغاثہ کے گواہ نے اپنا بیان قلم بند ...

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دور ان استغاثہ کے گواہ محمد آفتاب نے اپنا بیان قلم بند کرادیا ۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔سماعت کے دور ان تینوں شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے گواہ محمد آفتاب نے اپنا بیان قلم بند کرا دیا۔سماعت کے دور ان عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو کیس سے متعلق بنک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کی درخواست پر سماعت بدھ کو بھی نہ ہو سکی جس کے بعد ریفرنس پر سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔

بیان

مزید : صفحہ آخر