چین میں پاکستان کیلئے جدید بحری جنگی جہاز کی تیاری کا عمل شروع

چین میں پاکستان کیلئے جدید بحری جنگی جہاز کی تیاری کا عمل شروع
چین میں پاکستان کیلئے جدید بحری جنگی جہاز کی تیاری کا عمل شروع

  

بیجنگ (این این آئی)چینی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بیجنگ نے پاکستان کے لیے دفاعی معاہدے کے تحت جدید جنگی بحری جہاز بنانے کا آغاز کردیا ہے۔چینی روزنامہ چائنہ ڈیلی کی رپورٹ میں چین کے دفاعی کانٹریکٹر چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شپ کی تیاری کے عمل کا آغاز شنگھائی کے ہڈونگ ڑونگوا شپ یارڈ میں ہوا۔کانٹریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ چین کا پاکستان کے لیے سب سے جدید جنگی بحری جہاز ہوگا۔

انہوں نے اس جہاز کی ساکھ کے حوالے سے نہیں بتایا تاہم چینی اخبار نے پاک بحریہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جہاز کی کلاس ٹائپ 054 اے پی ہے جو چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نیوی کے ٹائپ 054 اے فریگیٹ جیسا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اس طرح کے 4 جہازوں کا آرڈر دے رکھا ہے۔گزشتہ سال جون میں پاک بحریہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی جنگ لڑنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے دو ملٹی رول ٹائپ 054 اے فریگیٹس خرید رہے ہیں۔

پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے ٹائپ 054 اے کے بیڑے میں 2021 تک 4 کا اضافہ ہوجائے گا۔پی ایل اے نیوی کے پاس 30 ٹائپ 054 اے شپ ہیں جن میں سے ہر ایک کا وزن 4 ہزار میٹرک ٹن ہے اور اس میں جدید ریڈار اور میزائیل سسٹم نصب ہیں۔

مزید : صفحہ آخر