ایک کروڑ افراد کے ووٹ غیر موثر ،ضمنی یا بلدیاتی الیکشن میں حق رائے دہی سے محروم

ایک کروڑ افراد کے ووٹ غیر موثر ،ضمنی یا بلدیاتی الیکشن میں حق رائے دہی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں ایک کروڑ شہریوں کے مستقل اور عارضی پتے پر درج نہ ہونے پر ووٹ غیر موثر ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے پتہ تبدیل کرانے کیلئے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن دی تھی،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ڈیڈ لائن ختم ہونے پر اب غیر موثر ووٹرز ضمنی یا بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ تمام غیر موثر ووٹ مستقل پتوں پر منتقل کر دئیے جائیں گے۔غیر موثر ووٹرز 28 فروری تک رابطہ کر کے مستقل اور عارضی پتے کا اندراج کروا سکتے ہیں۔
ووٹ غیر موثر

مزید :

صفحہ آخر -