ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی 20 افغانوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ بھیجنے کے ذمہ دارقرار

ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی 20 افغانوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ ...

اسلام آباد (آن لائن) 20 افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے برطانیہ بھیجنے کا الزام ،ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔ برطانوی حکومت کی شکایت پر تیار کی گئی تفتیشی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی منظوری سے سیکرٹری داخلہ کو ارسال کردی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیس افغانیوں کو برطانیہ سمگل کرنے کے سکینڈل کی تفتیشی رپورٹ آگئی۔ 20 افغان شہریوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے برطانیہ اسمگل کرنے کے سکینڈل میں ایف آئی اے نے انکوائری رپورٹ میں اپنے ڈائریکٹر انعام غنی اور ساتھیوں کو ذمے دار قرار دے دیا ۔ افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے برطانیہ بھیجا گیا تھا برطانوی حکومت کی شکایت پر ایف آئی اے نے تفتیشی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ جس کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی اور ساتھیوں کو قصور وار قرار دیا گیا ہے کیونکہ افغان شہریوں کی برطانیہ سمگلنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سمیت تمام ریکارڈ موجود ہے۔ تفتیشی رپورت ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمداعظم کے دستخط سے سیکرٹری داخلہ کو بھیجی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ کو رپورٹ ارسال کرنے سے قبل ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے منظوری بھی لی گئی ۔

ایف آئی اے

مزید : صفحہ آخر