طالبان کیساتھ جنگ ختم ہوسکتی ہے :ترجمان امریکی فورسزِ نتائج مثبت ہوں یا منفی تیار ہیں:کمانڈر جنرل سکاٹ ملر
واشنگٹن (اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) افغانستان میں امریکی فورسز کے ترجمان کرنل ڈیوڈ بٹلر کا کہنا ہے اس بات کا قوی امکان ہے طالبا ن کیساتھ جاری 40 سالہ جنگ رواں سال میں ختم ہو جائے۔ واشنگٹن میں پینٹاگون کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا تاہم طالبان اگر لڑائی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تو پھر ہم بھی تیار ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق اس دوران افغانستان میں امریکی اور بین الاقوامی فوج کے کمانڈر جنرل سکاٹ ملر نے گزشتہ شام میں نیٹو کے فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فوجیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا امریکہ افغان تنازع کا حل چاہتا ہے اسلئے وہ طالبان سے امن مذاکرات کرنے میں مصروف ہے۔ ہمیں امید ہے اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ تاہم ہم مثبت اور منفی دونوں قسم کے نتائج کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ افغان تنازع کے حل کیلئے ہماری اولین ترجیح مذاکرات ہیں۔ لیکن اس دوران جنگ بھی جاری رکھیں جسے کسی معادے کے بعد ہی ختم کیا جا سکتا ہے انہوں نے ان اعلامات پر کوئی تبصر ہ نہیں کیا کہ افغانستان میں موجود کا چودہ ہزار امریکی فوجیوں کی نصف تعداد کو واپس بلایا جا رہا ہے ۔
امریکی ترجمان