لاہور ایئرپورٹ، دھندکے باعث 13پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

لاہور ایئرپورٹ، دھندکے باعث 13پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

لاہور ( این این آئی) لاہور ایئرپورٹ پر بدھ کے روز دھند کی وجہ سے اندرون وبیرون ملک آنے جانے والی 26پروازیں متاثر ہوئیں جن میں 13پروازیں منسوخ اور 13تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303،پی آئی اے کی بہاولپور جانے والی پرواز 687،پی آئی اے کی بہاولپور جانے والی پرواز653،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583،پی آئی اے کی ااسلام آ باد جانے والی پرواز 654،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656،پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز 654،پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز 688،پی آئی اے کی رحیم یار خان سے آنے والی پرواز 582،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 8651،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312،ائر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471،پی آئی اے کی کوپن ہیگن سے آنے والی پرواز 752منسوخ ہوئیں جبکہ ائر بلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413کا رخ لاہور میں دھند کی وجہ سے ملتان موڑ دیا گیا۔اس کے ساتھ کویت سے آنے والی پرواز 501تیس منٹ اور اتحاد ائر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 242بیس منٹ تاخیر سے پہنچی ۔ کویت جانے والی پرواز 502ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر ،اتحاد ائر کی ابوظہبی جانے والی پرواز242پچیس منٹ اور فلائی ناز کی ریاض جانے والی پرواز 318ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔اس کے ساتھ دیگر متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

پروازیں منسوخ

مزید : صفحہ آخر