بہاری پور، اہل علاقہ سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو مارا گیا، ڈیرے کے مالک کا بیٹا جاں بحق

بہاری پور، اہل علاقہ سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو مارا گیا، ڈیرے کے مالک کا ...

قصور(بیورو رپورٹ) بہاری پور میں ڈیرے پر ڈکیتی کی نیت سے دھاوا بولنے والے ڈاکوؤں اور اہل علاقہ کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ڈیرے کے مالک کا بیٹا جاں بحق ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئے پولیس تھانہ صدر چونیا ں کے علاقہ بہاری پور میں معراج دین کے ڈیرہ پر10ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا تاہم وہاں موجود افر ا د اور گاؤں کے دیگر مکینوں نے انکا ڈ ٹ کر مقابلہ کیا ،ڈاکوؤں اور اہل دیہہ کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک نامعلوم ڈاکو مارا گیا جبکہ مذکورہ ڈیرے کے ما لک معراج دین کا جواں سالہ بیٹا سردار حیدر علی موقع پر جابحق ہوگیا ، پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر کے ضروری کارروائی شروع کر دی ۔

بہاری پور ڈاکو

مزید : صفحہ آخر