پاک ترک سکولوں کے اکاؤنٹ منجمد، اساتذہ تنخواہوں سے محروم،میس بھی بند
لاہور(سٹی رپورٹر)پاک ترک سکولز کی 26 برانچوں کے اکاؤنٹ منجمد،دو ہزار کے قریب اساتذہ و ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاک ترک سکول کی 26برانچوں کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے جس کے دو ہزار کے قریب اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں بند ہو گئیں ، ہوسٹلز میں رہائش پذیر بچوں کا میس بھی بند ہو گیا اس سے نہ صرف طلبہ وطالبات اور ان کے والدین پریشان ہیں بلکہ اساتذہ اور ملازمین کے خاندان بھی پریشانی کا شکار ہیں،سکول انتظامیہ ، ،طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی جانب سے وزیر اعظم اورچیف جسٹس سے اپیل کی گئی ہے کہ سکول کے اکاؤنٹ فوری طور پر بحال کر کے ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں ۔