فرانس، 8 افراد نے سال نو کی رات 52 میٹر اونچے جھولے میں پھنس کر گزاری

فرانس، 8 افراد نے سال نو کی رات 52 میٹر اونچے جھولے میں پھنس کر گزاری

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں 50 میٹر اونچے جھولے میں پھنسے 8 افراد نے سخت سردی میں سال نو کی رات گزاری تاہم انہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچالیا گیا۔دی گارجین میں شائع رپورٹ کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث 50 میٹر لمبا جھولا اونچائی پر جا کر رک گیا اور اس میں پھنسے تمام 8 افراد نے سال نو کی نصف رات اوپر گزاری۔مذکورہ واقعہ شمالی مغربی فرانس کے بریٹنی میں پیش آیا۔پارک کی انتظامیہ نے امداد کے لیے فوری طور پر ہیلی کاپٹر طلب کیا اور اس کے ذریعے پھنسی خواتین سمیت نوعمر لڑکوں کو نکالا گیا۔23 سالہ انٹینو نے بتایا کہ ’اتنی بلندی پر سخت سردی میں کئی گھنٹے گزارنا سخت اذیت اور خوفناک تھا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’سال نو کی رات سخت سردی میں مسلسل 8 گھنٹے 52 میٹر بلندی پر پھنسے رکھنے کا خوف اب تک ہے‘۔

مزید : صفحہ آخر