کسی بھی رنگ کی نقل کرکے اسی رنگ میں لکھنے والا قلم

کسی بھی رنگ کی نقل کرکے اسی رنگ میں لکھنے والا قلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انجینئروں نے حیرت انگیز پین بنایا ہے جسے کسی بھی رنگ کی شے پر کچھ دیر رکھا جائے تو وہ اسی رنگ میں لکھنا شروع کردیتا ہے۔سکریبل اسمارٹ پین ہراس رنگ میں تحریرکرسکتا ہے جو آپ سوچ سکتے ہیں اوراس کے لیے کچھ دیرتک پین کو اس شے پر رکھنا ہوتا ہے اور پھر قلم وہی رنگ اختیار کرکے لکھنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ اس قلم کی قیمت 24 ہزار 900 روپے ہے اور اس میں حساس کلر سینسر نصب ہے۔ اس کے علاوہ مائیکروپروسیسر اس رنگ کو شناخت کرتا اور اس میں اسمارٹ انک سسٹم وہی رنگ تیار کردیتا ہے۔قلم اتنا حساس ہے کہ چیری، گلاب اور سیب کی سرخ رنگت کے درمیان امتیاز کرسکتا ہے اور ویسے ہی رنگ کی لائن کھینچ دیتا ہے۔ اس کا سینسر سیکنڈوں میں مطلوبہ رنگ اسکین کرکے عین وہی شیڈ اور رنگت میں لکھنے لگتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں پودے ہیں تو یہ ان کا رنگ بھی بناسکتا ہے۔رنگ منتخب کرنے کے بعد اس کا اسمارٹ مائیکرو پمپ انتہائی جدید انک کارٹریج سے رنگوں کو ملاکر آپ کا مطلوبہ رنگ بناتا ہے اور اس میں سیکنڈوں کا وقت لگتا ہے۔ سکریبل پین بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی روشنائی واٹر پروف ہے اور مدھم نہیں پڑتی۔ لیکن یہ اندازہ نہیں ہے کہ ایک کارٹریج کتنی دیر تک لکھ سکتی ہے لیکن کمپنی کے مطابق ایک کارٹریج کئی میل لمبی لکیر کھینچنے کے لیے کافی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -