14رکنی سعودی وفد گوادر پہنچ گیا عسکری وسول حکام نے استقبال کیا

14رکنی سعودی وفد گوادر پہنچ گیا عسکری وسول حکام نے استقبال کیا

گوادر(آن لائن)سعودی عرب کا 14رکنی وفد گوادر پہنچ گیا،وفد میں سعودی آئل ریفائنری حکام سمیت بزنس کمیونٹی کے لوگ بھی شامل ہیں۔سعودی وفد کو فیڈرل بورڈ آف انویسمنٹ کے حکام نے بریفنگ دی ،ذرائع کے مطابق سعودی وفد پسنی کے علاقے ’’شمال بندن ‘‘کا دورہ بھی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور سعودی عرب کا سی پیک میں دلچسپی اور آئل ریفائنری لگانے کے کام میں اہم پیش رفت کا آغاز ہوگیا ہے اس سلسلے میں سعودی عرب کا 14رکنی وفد آج گوادر پہنچا ہے چئیرمین گوادر پورٹ ،جی پی اے حکام اور ڈپٹی کمشنر گوادر سمیت آرمی حکام نے گوادر ائیرپورٹ پر سعودی وفد کا استقبال کیا ۔

سعودی وفد

مزید : صفحہ اول