وزیراعظم دہشتگردوں سے متعلق اپنے نظریات اورموقف سے یوٹرن لیں : بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم دہشتگردوں سے متعلق اپنے نظریات اورموقف سے یوٹرن لیں : بلاول بھٹو ...

کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے موجودہ حکومت میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہیں،وزیراعظم دہشت گردوں سے متعلق اپنے نظریات و م موقف سے یوٹرن لیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لورالائی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور اس میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں و سہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے، دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہیں، وزیراعظم دہشت گردوں سے متعلق اپنے نظریات و موقف سے یوٹرن لیں۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول