نواز شریف سے آج مریم نواز اور دیگرافراد ملاقاتیں کریں گے
لاہور (کرائم رپورٹر) العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے آج (جمعرات )کا دن مختص ہے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سے آج (جمعرات ) انکی صاحبزادی مریم نواز ملاقات کریں گی ، وہ گھر سے کھانا اور دیگر چیزیں بھی لیکر جائیں گی ۔ اس کے ساتھ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ملاقاتیں