وفاق شہر قائد کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریگا،وزیراعظم

وفاق شہر قائد کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریگا،وزیراعظم

اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے منصوبوں پر پیشرفت میں تیزی لانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاہے کراچی کے مسائل پر قابو پانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وزیر آبی ذخائر فیصل واؤڈا، گورنر سندھ عمران اسمعیل، ممبر صوبائی اسمبلی ثمر علی خان ، چیف ایگزیکیٹو کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ محمد صالح فاروقی، عدنان اصدر ، سیکرٹری مواصلات و د یگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں شہر قائد میں وفاقی حکومت کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہاکراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جس کا ملکی معیشت کے استحکام و ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ کراچی کے شہریوں کو درپیش ٹرانسپو ر ٹ، پینے کاپانی ، سیوریج ، ہاؤسنگ اور دیگر مسائل کا مکمل ادراک ہے، ان پر قابو پانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

وزیر اعظم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں )وزیراعظم عمران خان سے امریکہ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر اسد مجید نے ملاقات کی جس میں پاک امر یکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ وزیر اعظم نے انہیں ضروری ہدایات بھی دیں۔ دریں اثناء وزیراعظم سے وزیر بحری امور علی زیدی نے ملاقات کی اور اپنی وزارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملا قات کی جس میں پارلیمانی اور سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کہا بلوچستان سے چیئرمین سینٹ کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے ہماری حکومت یکساں مواقع کی حامی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے اومان اور سعودی عرب کے حالیہ دوروں کے حوالے سے آگاہ کیااور کہا میرے لیے تمام اراکین برابر ہیں ، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں جبکہ وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ پر مکمل اعتمادکا اظہار کیا۔

مزید : صفحہ اول