جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے وعدے پورے کرینگے،عثمان بزدار

جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے وعدے پورے کرینگے،عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر ڈویژنز کے داخلی و خارجی راستوں کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے، جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کا قیام اگلے مالی سال میں عمل میں آئے گا، جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت پورے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملتان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا منصوبہ زیر غور ہے جبکہ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے سے متعلق فیصلے مشاورت سے کئے جا رہے ہیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن قومی اسمبلی کنول شوزب، رکن صوبائی اسمبلی سید صمصام علی شاہ بخاری اورتحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت ،سیوریج کے نظام میں بہتری اورپارکس کو بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانا مقامی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ عوام کے مسائل حل نہ کرنیوالے افسروں اوراہلکاروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہاکہ ساہیوال ڈویژن کاجلد دورہ کروں گا۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے علاقے میں اغواء کے بعد ساتویں جماعت کے طالب علم کے قتل کے واقعہ کی انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقتول طالب علم کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا، حکومت تمام ممالک سے برادرانہ تعلقات کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے، ملکی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کی مذمت کی گئی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے ہر سطح پر بھارتی ظلم کو بے نقاب کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں خود مختار پاکستان ہماری منزل ہے۔
شاہ محمو دقریشی

مزید :

صفحہ اول -