تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ملک کی خاطر ان کیساتھ ہوں،پرویز مشرف

تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ملک کی خاطر ان کیساتھ ہوں،پرویز مشرف

مردان(آئی این پی ) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ چند لوگ باریاں لے کر ملک کو لوٹ رہے ہیں، 2008 میں ملک چھوڑا تھا، دس سالوں میں ان لو گوں نے ملک کے ساتھ بہت برا کیا،صدر بننے کی میری کوئی خواہش نہیں میں صرف ملک کیلئے یہ سب کررہا ہوں،پاکستان کی حالت دیکھ کرروناآتاہے،تیسری سیاسی قوت بنانا ہوگی، پاکستان تحریک انصاف سے میرا کوئی تعلق نہیں صرف ملک کی خاطر ان کے ساتھ ہوں۔مردان میں آل پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی کی تقریب میں بذریعہ ویڈیو پرویز مشرف نے کہا ہے کہ چند لوگ باریاں لے کر ملک کو لوٹ رہے ہیں۔پرویز مشرف نے کہا مجھے فخر ہے کہ میں غیور پختونوں سے بات کر رہا ہوں، میری صحت خراب تھی اب بہتر ہو رہی ہے اور اے پی ایم ایل کی تنطیم سازی مردان سے شروع کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ صدر بننے کی میری کوئی خواہش نہیں میں صرف ملک کیلئے یہ سب کررہا ہوں۔یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف علاج معالجے کی غرض سے بیرون ملک ہیں۔ پاکستان میں ان کے خلاف سنگین غداری کیس اور این آرو کیس چل رہے ہیں جب کہ بے نظیر قتل کیس میں عدالت نے پرویز مشرف کو مفرور قرار دے رکھا ہے۔

پرویز مشرف

مزید : صفحہ اول