نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل اعتراض لگاکر واپس

نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل اعتراض لگاکر واپس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کیلئے درخواست اعتراض کے باعث واپس کر تے ہوئے درخواست مکمل کر کے دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اپیل کا فیصلہ ہونے تک ضمانت پر رہائی کی درخواست جمع کروائی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے پر رہائی کیلئے دائر درخواست پر اعتراض لگا دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے سابق وزیراعظم کی اپیل کو نامکمل قرار دے کر واپس کردیا اور درخواست پر اعتراضات دور کرکے اسے رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

نوازشریف کی اپیل پر اعتراض

مزید : صفحہ اول