وزیراعظم عمران خا ن کے استاد میجر جیفری ڈوگلس لینگلیڈز انتقال کر گئے

وزیراعظم عمران خا ن کے استاد میجر جیفری ڈوگلس لینگلیڈز انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعظم عمران خا ن کے ایچی سن کالج میں استاد میجر جیفری ڈوگلس لینگلیڈز 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ایچی سن کالج کی انتظامیہ کے مطابق میجر جیفری ڈوگلس کا بدھ 2 جنوری کو صبح 10 بج کر 15 پر انتقال ہوا۔میجر ڈوگلس 21 اکتوبر 1917کو پیدا ہوئے اور انہیں دی میجر کے نام سے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے کیرئیر کے دوران پاک فوج، ایچی سن کالج، رزمک کیڈٹ کالج اور لینگلیڈز سکول و کالج چترال میں خدمات سرانجام دیں۔ وزیراعظم عمران خان بھی دور طالب علمی میں میجر جیفری ڈوگلس سے بھی تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔ایچی کالج کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کے بعد ان کے اہل خانہ کیلئے تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے استادمیجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ استادِ محترم کی رحلت پر دل نہایت افسردہ اور غمگین ہے۔ استاد ہونے کے ساتھ انہوں نے شاہراہِ قراقرم کی تعمیر سے قبل مجھ میں کوہ پیمائی(ٹریکنگ) کا ذوق جگایا اور مجھے شمالی علاقوں کا گرویدہ بنایا۔عمران خان نے پیغام کے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے متعلق تحریر ہے کہ زیرِ نظر تصویر میں میری عمر بارہ برس تھی ۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -