نیب کے 90روزہ ریمانڈ کے ڈریکونین قانون کو تبدیل ہونا چاہئے،شہباز شریف

نیب کے 90روزہ ریمانڈ کے ڈریکونین قانون کو تبدیل ہونا چاہئے،شہباز شریف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب )کے 90روزہ ریمانڈ کے خلاف پارلیمینٹ میں آواز اٹھائیں گے، اگر قتل کیس میں 14 دن کا ریمانڈ ہو سکتا ہے تو نیب کے کیس میں کیوں نہیں، نیب کا 90 روزہ ریمانڈ ایک ڈریکونین قانون ہے جس کو تبدیل ہونا چاہئے۔مسلم لیگ (ن)پاکستان کے صدر شہباز شریف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر قتل کیس میں 14 دن کا ریمانڈ ہو سکتا ہے تو نیب کے کیس میں کیوں نہیں۔ نیب کا 90 روزہ ریمانڈ بالکل نہیں ہونا چاہئے۔شہباز شریف نے نیب کے 90روزہ ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیب کے 90دن کے ریمانڈ کی شق کی مخالفت کرتے ہیں اور اس کے خلاف قانون سازی کیلئے پارلیمینٹ ہا ؤ س میں بات کریں گے۔

مزید : صفحہ اول