مہمندڈیم کی راہ میں درپیش مسائل دورہو گئے، اگلے ہفتے تعمیر شروع ہو گی،چیئرمین واپڈا

مہمندڈیم کی راہ میں درپیش مسائل دورہو گئے، اگلے ہفتے تعمیر شروع ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا ہے کہ مہمند میں امن ہونے کے بعد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا، ڈیم کی تعمیر میں حائل مسائل دور کردیئے گئے اور ڈیم کی تعمیر جنوری کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین واپڈا نے گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم کا ڈیزائن 2017 میں مکمل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں فورسز نے کم وقت میں امن قائم کیا اور اب بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پر کام تیزی سے مکمل ہوا اس کے چاروں یونٹ کام کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -