ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ ،پیپلز پارٹی کا بھر پور عوامی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ ،پیپلز پارٹی کا بھر پور عوامی طاقت کے مظاہرے کا ...

لاہور(شہزاد ملک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بھرپور عوامی سیاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور اپنے نانا شہید ذوالقفار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے بلاول ہاؤس کے بند کمروں میں سالگرہ کی تقریبات منعقد کرنے کی بجائے عدالتوں کے باہر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ پیغام دیا جائے کہ ہم عدالتوں میں پیش ہونے سے ڈرتے نہیں بلکہ احترام کرتے ہیں اور جب عدالتیں بلائیں تو وہا ں پیش بھی ہوتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پانچ جنوری کو بھٹو شہید کی سالگرہ کی مرکزی تقریب بلاول ہاؤس لاہور میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی تھی لیکن بلاول بھٹو نے اس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہائی کورٹ کے باہر تقریب منعقد کی جائے اور ہائی کورٹ کے باہر ایک بڑی سکر ین بھی نصب کی جائے اور اس موقع پر بھرپور عوامی شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ذرائع کے مطابق ایک روزہ دورے پر ہفتے کو بلاول لاہور آئیں گے اور اگلے ورز اتوار کو وہ کراچی میں شرکت کریں گے جبکہ سات جنوری کو بھی وہ کراچی کی عدالت کے باہر سالگرہ تقریب سے خطا ب کریں گے ۔

پی پی فیصلہ

مزید : صفحہ اول