مانگا منڈی ، سڑک عبور کرتے کار کی ٹکر ، پوتے سمیت جاں بحق ، بہو زخمی

مانگا منڈی ، سڑک عبور کرتے کار کی ٹکر ، پوتے سمیت جاں بحق ، بہو زخمی

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی تھانہ سندر کے علاقہ لوہاراں والا کھوہ پر سڑک عبور کرتے ہوئے 50سالہ خاتون بشیراں بی بی اور اس کا پوتا حسنین کو کار کی ٹکڑ دونوں کو پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے کچل دیا ،حسنین کی والدہ شدید زخمی، تھانہ سندر پولیس موقع پر پہنچ کر ٹرالر کو قبضہ میں لے لیا اور ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کی رہائشی 50سالہ بشیراں بی بی اپنی بہو شمشاد بی بی اور 8ماہ کے پوتے حسنین کو ساتھ لیکر مراکہ کوائٹر نور ہسپتال میں دوائی لینے کیلئے آئیں دوائی لیکر واپسی اپنے گھر چوہنگ جانے کیلئے سڑک عبور کرنے لگیں تو تیزرفتار کار نے ٹکڑ مار مار دی، پیچھے سے آنے والے تیزرفتار ٹرالر نے 50سالہ بشیراں بی بی اور اس کے پوتا حسنین کو کچلا دیا، دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے بچہ کی والدہ شمشاد بی بی شدید زخمی ہو گئی۔

مزید : علاقائی