غیر ملکی ماڈل منشیات کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل سیشن تبدیل

غیر ملکی ماڈل منشیات کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل سیشن تبدیل

لاہور(نامہ نگار)منشیات کیس میں ملو ث غیر ملکی ماڈل ملزمہ کے کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج علی رضاتبدیل ہوگئے ،یادرہے کہ ایک روز قبل لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے فاضل جج کا تبادلہ کھاریاں کردیاگیاہے ۔تبدیل ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج علی رضا نے تمام گواہان کی شہادت قلمبند کرکے ملزمہ کا حتمی بیان بھی قلمبند کررکھا تھا اور کیس کا فیصلہ چند روز میں ہونے والا تھا ۔

،صرف وکلاء کی حتمی بحث باقی تھی ۔ملزمہ کو کسٹم حکام نے گرفتار کرکے اس کے سامان سے ساڑے 8کلو ہیروئن برآمد ہونے پرمقدمہ درج کررکھاہے ،ملزمہ کا کہنا ہے کسٹم حکام نے اسے سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر بوگس کیس میں ملوث کردیاہے۔

مزید : علاقائی