سربجیت سنگھ قتل کیس،جرم ثابت نہ ہونے پر دونوں ملزم بری

سربجیت سنگھ قتل کیس،جرم ثابت نہ ہونے پر دونوں ملزم بری

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے قتل کیس میں ملزمان کی برعیت بارے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے۔تفصیلی فیصلے کے مطابق ملزموں پر الزام ثابت نہیں ہو سکا ،کوئی آلہ قتل برآمد ہوا نہ ہی چشم دید گواہ سامنے آئے۔ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے 7صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ۔تحریری فیصلے کے مطابق ملزمان عامر سرفراز اور مدثر سے کوئی آلاقتل برآمد نہیں ہوا ،بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے ملزمان کو کسی نے نہیں دیکھا ،دونوں ملزمان کا سربجیت سنگھ کے قتل سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ،سربجیت سنگھ کا آخری بیان بھی شدید زخمی حالت میں ریکارڈ نہیں ہوسکا تھا،سربجیت سنگھ کو کوٹ لکھپت جیل میں قتل کیا گیا تھا ،دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں قتل 2013 میں درج کیا گیا تھا ،جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : علاقائی