وکلاء کو چیمبرز الاٹ کرنے کیخلاف درخواست پر الاٹمنٹ لیٹر زمعطل

وکلاء کو چیمبرز الاٹ کرنے کیخلاف درخواست پر الاٹمنٹ لیٹر زمعطل

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بارکونسل نے لاہور ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے من پسند وکلاء کو چیمبرز الاٹ کرنے کیخلاف درخواست پر الاٹمنٹ لیٹر زمعطل کردیئے ۔پنجاب بارکونسل کی چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی بشریٰ قمر ودیگرممبران نے اس سلسلے میں لاہور ڈسٹرکٹ بار کو5جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے لاہوربار عہدیدران کومتعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔پنجاب بارکونسل میں ملک محمد بشیر سمیت 36وکلاء کی جانب سے یہ درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیاہے کہ لاہور بار نے اپنے من پسند وکلاء کو غیر قانونی طورپر جوڈیشل کمپلیکس میں چیمبرز الاٹ کئے جو نامناسب اقدام ہے ، ان الاٹمنٹ کو غیر قانونی قراردیا جائے۔

مزید : علاقائی