گتہ فیکٹری اور گودام میں آتشزدگی،لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

گتہ فیکٹری اور گودام میں آتشزدگی،لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

لاہور(کر ائم رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے نتیجے میں گتہ فیکٹری اور گودام میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ، تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے دولم سٹاپ کے قریب واقع گتہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری میں موجود گتے اور سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا گتہ اورسامان جل گیا۔ دوسرے واقعہ میں لوہاری گیٹ کے علاقے نیو بابا خنیف چوک میں واقع گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گودام میں موجود سامان جل گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی