ڈاکے ، چوریاں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

ڈاکے ، چوریاں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

لاہور،مانگا منڈی(کرائم رپورٹر+نمائندہ خصو صی)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر یونس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لیے، گارڈن ٹاؤن میں میں ڈاکو گھر میں گھس کر مزمل اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ملت پارک میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے یاسین اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ روپے 15ہزار روپے نقدی و زیورات ،ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں مقصود اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 25ہزار روپے نقدی و زیورات،شادباغ میں ڈاکوؤں نے فرقان اور فیملی سے 90ہزار روپے نقدی و زیورات ،فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے فضل اور فیملی سے 60ہزارروپے نقدی و زیورات لوٹ لیے،مغلپورہ علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر نسیم سے47ہزار اور موبائل فون،لٹن روڈ میں ڈاکو نوید سے15ہزار نقدی اور موبائل فون، برکی میں عباس سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 50ہزار نقدی اور موبائل فون، غالب مارکیٹ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر حامد سے 80ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ سمن آباد اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں ، شاہدرہ ٹاؤن،گلشن اقبال اور رنگ محل کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔مانگا منڈی نمائندہ خصوصی کے مطابق میں نیا سال کے شروع ہوتے ہی ڈکیتی کی واردات تھانہ مانگا منڈی پولیس بے بس، تین نامعلوم مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شاہین آٹو سٹور پر آئے ،گن پوانٹ پر نقدی 25ہزار روپے نقدی موبائل فون اور ہزاروں روپے مالیت کے آئل کے ڈبے اور دوکان کے اندر کھڑے گاہگ سے بھی 8ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 15پر کال چلنے پر ڈولفن سکواڈ کے جوان فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے جب کے تھانہ مانگا منڈی پولیس ایک گھنٹے بعد آئی۔محرر منشی محمد اکرم سے رابطہ کیا انہوں نے کہا مانگا منڈی میں کوئی ڈکیتی ہی نہیں ہوئی ہے، اہلکاروں نے صرف شریف شہریوں کو تنگ کرنے کا وطیرہ بنا رکھا ہے ۔ شہری موٹر سائیکل پر گھر سے سبزی یا دودھ لینے کیلئے بھی نکلیں تو موٹر سائیکل کے کاغذات پاس نہ ہوں تو موٹر سائیکل کو تھانہ بند کیا جاتا ہے۔ شہریوں عمران ،زاہد علی،تنویر احمد ،حسن علی،اور معززین علاقہ نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ مانگا منڈی پولیس کے اہلکاروں اور انچارج کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی