پنجاب پولیس کی وردی کے حوالے سے معاملہ پھر 6 ماہ کیلئے لٹک گیا

پنجاب پولیس کی وردی کے حوالے سے معاملہ پھر 6 ماہ کیلئے لٹک گیا

لاہور(کر ائم رپورٹر ) پنجاب پولیس کی وردی کے حوالے سے معاملہ پھر 6 ماہ کیلئے لٹک گیا۔بتایا گیا ہے کہ حکام نے نئی وردی کیلئے ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے تاہم پرانی وردی کی بحالی کی بجائے اب نئی وردی کے لئے اجلاس ہو گا،بتایا گیا ہے کہ نئی وردی میں نیلے رنگ کو شامل کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے اور کہا گیا ہے کہ نئی وردی کا رنگ اسلام آباد پولیس کی طرز پر رکھا جائے کیونکہ پرانی وردی کا کالا رنگ دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

۔واضع رہے کہ آئی جی پنجاب نے جب اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ پرانی وردی کو بحال کر دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی