ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پٹرولنگ کا زیر تعمیرپراونشل پولیس لائن کا دورہ
لاہور (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول احمد اسحاق جہانگیر کا جیا بگا لاہورمیں پٹرولنگ پولیس کی زیر تعمیرپراونشل پولیس لائن کا دورہ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پٹرولنگ مقصودالحسن بھی انکے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر اپنے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ تعمیر کا کام دسمبر 2019 تک مکمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کام کی رفتار اور بلڈنگ میٹریل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور ہدایت کی کہ میٹریل سے متعلق تمام ٹیسٹ کروائے جائیں۔ انہیں بتایا گیا کہ ایڈمن بلاک کی دو منزلوں کا سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے ملازمین کی رہائشی بیرکس اور سٹور کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ تینوں اطراف کی باونڈری وال بھی مکمل ہے۔ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان ایس ڈی او مس صبا رانا، سب انجینئر فضل محمود اور کنٹریکٹر مرزا ظہور احمد نے تعمیراتی کام کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بلڈنگز نویدہ حمید ، قائم مقام ایس ایس پی لاہور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مختار شاہ، ڈی ایس پی لاہور طاہر اقبال وڑائچ اور پی ایس او ڈاکٹرذوالفقار علی بھی موجود تھے۔