آئی جی آفس میں غیر قانونی بھرتی کیس ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

آئی جی آفس میں غیر قانونی بھرتی کیس ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آئی جی آفس میں غیر قانونی طریقہ سے سٹینو گراف بھرتی ہونے اور ڈی ایچ اے سٹی کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ۔احتساب عدالت میں آئی جی آفیس میں سٹینو گرافر غیر قانونی بھرتی ہو نے کے کیس میں پولیس نے 17ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا ،ِعدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد زاہد محمودِعبدالقیومِ محمود الحسن ،ریحان انوراور محمد نعیم سمیت سترہ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9جنوری تک توسیع کردی جبکہ ایک ملزم احمد حسن کا نیب کو عدالت نے ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

احتساب عدالت میں ڈی ایچ اے کیس میں گرفتار حماد ارشد،مراد ارشد اور خالد کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے ،عدالت نے کیس کے گواہوں کو گزشتہ روزطلب کیا تھا ،عدالت کے جج نہ ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت نہ ہوسکی ،ڈیوٹی جج نے دوبارہ گواہوں کو پابند کرتے ہوے کیس کی مزید سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی