عالمی برادری بنگلہ دیش میں انڈیا کی غیر جمہوری مداخلت کا نوٹس لے،لیاقت بلوچ

عالمی برادری بنگلہ دیش میں انڈیا کی غیر جمہوری مداخلت کا نوٹس لے،لیاقت بلوچ

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے عام انتخابات انتہائی متنازعہ،بدترین دھاندلی اور ریاستی طاقت سے جمہوریت کی منتقلی پر گہرا داغ لگایا گیا ہے۔عالمی برادری بنگلہ دیش میں انڈیا کی غیر جمہوری مداخلت کا نوٹس لے۔عملاً بنگلہ دیش میں گزشتہ پندرہ سال سے انڈیا کی کٹھ پتلی حکومت مسلط ہے۔ نامساعدحالات کے باوجود بنگلہ دیش میں اپوزیشن کی جمہوریت کی بحالی اور تحفظ کے لئے مثالی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس کو بریف کیا کہ ملک بھر میں وسیع پیمانے پر رابطہ عوام مہم کے لیے ورکرز کنونشن کی تفصیلات طے کرلی گئی ہیں۔04جنوری کو امراء صوبہ کے ساتھ شیڈول کی حتمی منظوری کے بعد سراج الحق تفصیلات کا اعلان کریں گے۔

ورکزر کنونشن ملک میں کرپشن کے خاتمہ،اسلامی قوانین کی حفاظت ،اسلامی معاشرتی نظام،ظلم و ناانصافی کے خاتمہ اور ملک میں مسلط نااہل،کرپٹ،بد تہذیبی طرز پر حکمرانی کے خاتمہ کے خلاف جہاد کا آغاز ہوگا۔

لیاقت بلوچ سے متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی موبائل فون پر گفتگو طے ہوئی اور طے پایا کہ آئندہ ہفتہ وہ جب لاہور آئیں گے تو جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات ہوگی۔جماعت اسلامی پاکستا ن کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت کے لیے تمام دینی قوتوں کو متحد اور متحرک رکھنا چاہتی ہے۔سیاسی اور قومی محاذ پرہر سیاسی و دینی جماعت اپنے موقف کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آزاد ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4