ایکٹ کے موضوع پر چار روزہ ورکشاپ

ایکٹ کے موضوع پر چار روزہ ورکشاپ

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام 'Acceptance & Commitment Therapy (ACT)'کے موضوع پر چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرورکشاپ کی ریسورس پرسن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سینئر کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر نیلو فر رحمان ، ڈائریکٹر سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی ڈاکٹر صائمہ داؤد ،ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔

ڈاکٹر صائمہ داؤد نے کہاکہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طالبات کو ACTکی تربیت دینا، اس کی مختلف تنکیکس کا عملی تجربوں کے ذریعے وضاحت اور پاکستانی لحاظ سے اس کا اطلاق تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4