پیاف کی لاہورٹاؤن شپ انڈسٹریز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

پیاف کی لاہورٹاؤن شپ انڈسٹریز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ کے چیئرمین میاں نعمان کبیرنے لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات2019 کیلئے نومنتخب عہدیداران میاں خرم الیاس چیئرمین ایل ٹی آئی اے، حافظ عمران حمید کو سینئر وائس چیئرمین اور مس مہوش احمد کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیداران صنعتکار برادری کے نمائندہ ہیں اور صنعتکار و تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں وہ بطور عہدیدار اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے پیاف کے ساتھ ملکر صنعت و تجارت سے وابستہ مسائل کو احسن طریقہ سے حل کروائیں گے۔چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین خواجہ جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میاں خرم الیاس ٹاؤن شپ انڈسٹری کے مشہور صنعتکار ہیں۔

پیکجنگ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور پیاف اور لاہور چیمبرکے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور تمام کاروباری طبقہ کو ملکرنامساعد حالات کا مقابلہ کرنا ہے ۔انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتکاروں کے مسائل کو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حل کروایا جائے گا۔

مزید : کامرس