ریل ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس
لاہور (پ ر)ریل ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس سائیٹ آفس کینال روڈ میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری شہزاد سلیم ،سرپرست اعلیٰ میاں محمد ناصر، فنانس سیکرٹری محمد انور، ایگزیکٹو ممبران جاوید چاولہ ، میاں رفیق، ملک محمد خان ، شہباز احمد ، اختر جاوید، نعیم چغتائی اور کوآپریٹو ہاؤسنگ ادارے کی طرف سے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سید مزمل حسین شاہ ، سب انسپکٹر محمد شکیل، سب انسپکٹر محمد عدنان و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل شہزاد اسلم نے آنیوالے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیوریج ڈسپوزل کا مسئلہ ایل ڈی اے ایونیو میں لیجا کر واسا کے ٹرنک لائن سے ملا دی ہے جس سے سیوریج کا بہت بڑا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے گندے پانی کی وجہ سوسائٹی میں ہر طرف گندگی اور مچھروں کی بہتات تھی۔ سوسائٹی کی ڈسپنسری کے بارے میں کہا کہ اب کافی بہتر سروس ہو گئی ہے جس سے سوسائٹی کے رہائشیوں کو طبی سہولیات میسر ہیں۔تمام سوسائٹیوں کے پارکوں میں سپر نکل اور لائٹس لگائی جا چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیئے ہیں تاکہ سوسائٹی ممبران کو تحفظ مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں سکیورٹی کے انتظامات بہت بہتر کر دیئے گئے ہیں اور گارڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے، سوسائٹی میں مکمل طور پر ایل ای ڈی لائٹس لگا دی گئی ہیں، ممبران سوسائٹی نے ان کاموں پر شہزاد سلیم کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔