100انڈیکس کی37800اور37900 کی نفسیاتی حدیں گرگئیں

100انڈیکس کی37800اور37900 کی نفسیاتی حدیں گرگئیں

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کومندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی 37800اور37900 کی نفسیاتی حدیں گرگئیں،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے63ارب66 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت38.26فیصد زائدجبکہ66.66فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، بینکنگ،کیمکلز اورسیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38449پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے پر دباؤ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس37708 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا

تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 200.52پوائنٹس کمی سے37795.25پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے93کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،224کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں63ارب66 کروڑ 73 لاکھ 41 ہزار 118روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب88ارب 66 کروڑ 1لاکھ 75ہزار677روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر13کروڑ36لاکھ46ہزار620شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت3کروڑ69لاکھ83ہزار630 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے مری پیٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت17.60روپے اضافے سے1286.79روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت12.25روپے اضافے سے475.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت470.00روپے کمی سے8930.00روپے اورملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت40.47روپے کمی سے780.01روپے ہوگئی ۔بدھ کوٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ16لاکھ57ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت10پیسے کمی سے23.40روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں1کروڑ8لاکھ60ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت51پیسے کمی سے17.01روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس63.08پوائنٹس کمی سے17689.97پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس505.76 پوائنٹس کمی سے62862.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس230.98پوائنٹس کمی سے28399.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس