منہاج یونیورسٹی دوسری عالمی اسلامک اکنامکس اینڈ فائنانس کانفرنس منعقد کریگی

منہاج یونیورسٹی دوسری عالمی اسلامک اکنامکس اینڈ فائنانس کانفرنس منعقد کریگی

لاہور(پ ر)منہاج یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام دوسری عالمی اسلامک اکنامکس اینڈ فائنانس کانفرنس کابھرپور انعقاد کیا جائے گا"یہ کانفرنس پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں 05تا06جنوری 2019کو منعقد کی جائے گی ۔ یہ کانفرنس پچھلے سال ہونے پہلی عالمی اسلامک اکنامکس اینڈ فائنانس کانفرنس کے تناظر میں ہی منعقد کی جا رہی ہے ۔ پچھلی کانفرنس کا موضوع "ڈویلپنگ اکانومی آف اِسلام وِداِسلامک فا ئنانس" تھا جبکہ اِس مرتبہ کا نفرنس کا موضو ع "اڈیپٹیبیلیٹی اینڈ ڈیپینڈیبیلٹی :اورئینٹل اینڈ امپیریکل انوویشنزاِن اسلامک فائنانس "ہے۔پچھلی مرتبہ منعقد کی جانے والی کامیاب کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مشہور افراد نے شرکت تھی ۔جس میں سپیکرز کو لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ سمیت بیسٹ پیپر ایوارڈ ز سے بھی نوازا گیاتھا ۔ چونکہ عالمی معیشت اس وقت بحران کا شکار ہے اسی لئے اپنے طرز کی اس منفرد کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے تا کہ اس بحران کے حل کے لئے ذہین دماغ ایک جگہ اکٹھے ہوں اور اسلامی معاشی طریقہ کو اپنی برکت اور ثمرات سمیت معیشت کے معاملات میں نافذ کریں ۔ اس کے علاوہ یہ کوشش کی جائے کہ اسلامی طریقہء اقتصادیات اور اموال کو بھرپور طریقے سے پروان چڑھنے کا موقع دیا جائے تا کہ یہ ایک مکمل نظام کے طور پر عالمی معیشت کی ترقی اور توازن کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کر سکے ۔یہ کانفرنس عالمی راہنماؤں کو موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک بہترین راہ ہموار کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی ۔اس کانفرنس میں مشہور عالمی سکالرز شرکت کریں گے ۔ ان میں سے چند کے نام یہ ہیں :پروفیسر ڈاکٹر روڈنی ولسن (یو کے )‘پروفیسر ڈاکٹر کبیر الحسن (یو ۔ایس ۔اے )‘ ڈاکٹرتوصیف عازد (سعودی عرب )‘ ڈاکٹر محمد عارف (ملائیشیا ء )‘ ڈاکٹرولید منصور ( سعودی عرب )‘ ڈاکٹرماریا بھٹی (آسٹریلیا ء ) ‘ ڈاکٹرنسیم (سعودی عرب ) ‘پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں ڈار (سعودی عرب ) ‘ ڈاکٹر مغیث شوکت (اومان) ‘پروفیسر ڈاکٹراسحاق بھٹی (آسٹریلیا ء)اس کانفرنس میں شرکاء کو انٹر نیشنل سپیکرز اور سکالرز سے ملاقات کا موقع ملے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ بہترین مقالہ کے پہلے انعام کے لئے ایک ہزار امریکی ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

اور اپنی طرز کے انوکھے اورمنفرد (Life Time Achievement Award) لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈسمیت سرٹیفیکیٹ بھی کانفرنس میں دےئے جائیں گے ۔کانفرنس کی سرگرمیوں میں دو دن کی پینل ڈسکشن بھی شامل ہے ۔جس کے موضوعات کچھ یوں ہیں ؛"Solving Housing Puzzle, Lesson From Global Experiences & Islamic Micro Finance & SMEs in a Clean & Green Pakistan"

مزید : کامرس