پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے‘ عظیم قصوری

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے‘ عظیم قصوری

لاہور(نیوز رپورٹر)اوور سیز پاکستان سٹیزن سالیڈرٹی کے چےئرمین محمد عظیم قصوری نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کرے ، لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے ہوشربا کرایوں کی وجہ سے ان میں سفر کرنے والے عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں ،، گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں ونر ٹریڈرز کے سی ای او عادل رضا نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں کی جاتی ،جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری طور پر اضافہ کر دیا جاتا ہے ۔حکومت مفاد عامہ کا خیال رکھتے ہوئے فوری طور پر لاہور سے بیرون شہر آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایات جاری کرے تاکہ عام عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باعث غریب عوام کی زندگی اجیرن ہو تی جا رہی ہے عوامی حکومت کو عوام کے مسائل اور انکے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر کا م کرنا ہوگا۔

تاکہ عوام منیڈیٹ کا حق ادا کیا جا سکے۔

مزید : کامرس