عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع

عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع

اسلام آباد(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

گردی عدالت میں جج شاہ رخ ارجمند نے معاملے کی سماعت کی اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے وکیل خواجہ امتیاز عدالت میں پیش ہوئے۔استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ اے ٹی سی کا سابق فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے اور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ برطانیہ سے مزید شواہد کے حصول کیلئے تین ماہ کا وقت دیا جائے۔پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے موقف اپنایا کہ استغاثہ کی درخواست پر ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت میں عدالتی فیصلے کی کاپی پیش کی جائے بصورت دیگرکارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

عمران فاروق کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر