اڈا بصیرہ‘ بچی جھلس کرشدید زخمی ‘ حالت نازک
ملتان (وقائع نگار ) اڈہ بصیرہ کے قریب بچی کو اگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں اسکا جسم نوے فی صد تک جھلس گیا۔ریسکیو ذرائع (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
کے مطابق اڈا بصیرہ کے قریب بچی گھر سے باہر نکل کے کوڑے کو اگ لگا رہی تھی۔ اور اسی دوران کوڑے کی اگ نے بچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اور بچی بری طرح جھلس گئی۔اور اسکو تشویشناک حالت میں نشر برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔جہاں اسکو طبی سہولیات دی جارہی ہے۔