ملتان ‘ بار الیکشن ‘ کاغذات نامزدگی کی آج جانچ پڑتال
ملتان (خبر نگار خصوصی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
ہو گی۔ اس سلسلے میں الیکشن بورڈ کی جانب سے امیدواروں کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج صبح 10بجے سے 12 بجے دن تک کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کو الیکشن اخراجات کے لئے امیدواروں کی جانب سے 4 لاکھ 34 ہزار روپے آمدن ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن بورڈ کی جانب سے امیدواروں کو الیکشن اخراجات کے لئے زرِضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جو صرف کاغذات واپس لینے کی صورت میں واپس کی جائے گی۔ اس ضمن میں گذشتہ روزصدارت کے عہدے پر 2 امیدواروں کی جانب سے 30 ہزار روپے فی کس کے مطابق 60 ہزار روپے، نائب صدر کے لئے 15 ہزار روپے فی کس کے مطابق 60 ہزار روپے، جنرل سیکرٹری کے لئے 25 ہزار روپے فی کس کے مطابق ایک لاکھ 25 ہزار روپے، جوائنٹ سیکرٹری ،لائبریری سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے عہدوں پر 10 ہزار روپے فی کس کے مطابق 70 ہزار روپے اور ممبر مجلس عاملہ کی نشست پر 7 ہزار روپے فی کس کے مطابق ایک لاکھ 19 ہزار روپے جمع کرائے گئے ہیں۔
جانچ پڑتال