2018میں کرپشن کی ٹرین دریا میں گر گئی، فیاض الحسن چوہان

2018میں کرپشن کی ٹرین دریا میں گر گئی، فیاض الحسن چوہان

لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کے احتساب کے لئے عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، ورلڈ کپ اور شوکت خانم کی طرح عمران خان پاکستان کو عظیم بنائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ 2018 میں کرپشن کی ٹرین دریا میں گر گئی چالیس سالوں میں جو کیا گیا اس کا جواب دینا ہوگا۔ عمران خان ملک کو سنوارنے آئے ہیں پیپلز پارٹی والے 18ویں ترمیم کا رونا رو رہے ہیں دھمکیوں سے نہیں ڈرتے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ وزیراعظم عمران خان شاہین صفت نوجوانوں کے لیڈر ہیں۔ عمران خان کبھی پاکستان کا نام ڈوبنے نہیں دے گا۔ اب اپوزیشن احتساب کا رونا روہی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ تھیٹر کی بحالی اور بہتری کے اقدامات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید : ملتان صفحہ آخر