غیر قانونی فیصلہ ‘ سابق ڈپٹی کمشنر کی عبوری ضمانت منظور ‘ نیب سے ریکارڈ طلب
ملتان (خبر نگار خصوصی )ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق ڈپٹی کمشنر کی غیر قانونی فیصلہ کے مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سے 17 جنوری کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت میں سابق ڈپٹی کمشنر سکندر علی بخاری نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ سال 2009ء میں ڈپٹی لینڈ کمشنر کے طور پر زرعی اصلاحات سے متعلق ملک احمد حسین دیہڑ کے کیس میں قانون کے مطابق فیصلہ کرتے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
ہوئے اراضی کی درجہ بندی کا فیصلہ جاری کیا اور اس فیصلے کے خلاف اپیل اور درخواست نگرانی خارج ہو گئیں اور اس کے بعد ممبر بورڈ آف ریونیو بھی ان کا کیا گیا فیصلہ برقرار رکھا ہے لیکن اب نیب کی جانب سے اختیارات سے تجاوز کا الزام عائد کرتے ہوئے غلط فیصلہ کرنے کا کہا گیا ہے اور نیب کے نوٹس پر وہ چار مرتبہ انکوائری کے لئے بھی پیش ہو چکے ہیں لیکن نیب کی جانب سے مطمئن نہیں ہونے اور گرفتار کرنے کا کہا جا رہا ہے اس لئے ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔