صرف دعوؤں سے مسائل حل نہیں ہونگے ‘ حکومت اب عملی اقدامات کرے ‘ عقیل نجم ہاشمی

صرف دعوؤں سے مسائل حل نہیں ہونگے ‘ حکومت اب عملی اقدامات کرے ‘ عقیل نجم ہاشمی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انتظامی صلاحیتوں کا استعمال ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ملک میں دو ارب روپے سعودی عرب،تین ارب روپے متحدہ عرب امارات اور بڑی امداد چائنا سے حاصل کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔حکومتی ارکان مالی مشکلات پر قابو پالینے کے بیانا ت دے رہے ہیں اس کے باوجود ملک میں صنعتی ترقی،زر مبادلہ کے ذخائرکے ثمرات سے عوام مستفید نہیں ہو سکے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئرعقیل نجم ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے پلیٹ فارم سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔لیکن مشکل حالات ،کم وسائل متعدد ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ بھرکی میونسپل کارپوریشنزسے ترقیاتی سکیموں کی فہرست طلب کرکے ان کی تکمیل کے لئے مالی وسائل فراہم کرے تاکہ جمہوری حکومت جمہوراور جمہوریت کی خدمت کا حدف حاصل کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک مشکلات کا شکار مگر انتظامی صلاحیتوں کا متقاضی ہے۔انتظامی صلاحیتوں سے ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔

Back

مزید : ملتان صفحہ آخر