ملتان ‘ ڈسٹرکٹ بارالیکشن ‘ کاغذات نامزدگی جمع ‘ مہم تیز ‘ وکلاکی دعوتیں شروع

ملتان ‘ ڈسٹرکٹ بارالیکشن ‘ کاغذات نامزدگی جمع ‘ مہم تیز ‘ وکلاکی دعوتیں ...

ملتان (خبر نگار خصوصی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات برائے سال 2019۔20ء کیلئے 6 نشستوں پر 18امیدواروں نے جبکہ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ ان امیدواروں میں جوائنٹ سیکرٹری کاغذات نامزدگی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

منظور ہونے کی صورت میں بلامقابلہ منتخب ہوجائیں گی۔ ڈسٹرکٹ بار الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کی صدارت کیلئے 2 امیدواروں ارباب احمد سید اور ناظم خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اسی طرح نائب صدر کی نشست پر 4 امیدواروں محمد احمد بابر سوئیکارنو، راشد بشیر خان سنگلا، اقبال حسین کشفی اور ثاقب نعیم چوہدری نے اپنے کاغذات جمع کروائے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر 5 امیدواروں محمد احمد نورالمبین خاکوانی، محمد فیاض منصب سکھیرا، محمد زاہد حسین، افضل بشیر انصاری اور اظہر حیات بلوچ نے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ایک امیدوار رابعہ اشرف قریشی نے کاغذات جمع کروائے جو کہ کاغذات منظور ہونے کی صورت میں بلامقابلہ منتخب ہوسکیں گی۔ لائبریری سیکرٹری کیلئے 4 امیدواروں ملک محمد عمران بھٹہ، مہر شہزاد سیال، مس سکینہ منیر اور شیخ محمد ہارون نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں افتخار احمد قریشی اور محمد عمیر رزاق بھٹی نے اپنے کاغذات جمع کروادئیے ہیں۔ علاوہ ازیں ممبر مجلس عاملہ کی 10 مخصوص نسشتوں پر 17 امیدواروں تصور عباس، اعظم حسین ساحل، ریاض حسین رجوانہ، امیر احمد اعوان، میاں سبطین رضا، ملک محمد اصغر عاربی، جاوید اقبال ملک، اشتیاق احمد، محمد اقبال حسین، محمد عمران، محمد حسیب الرحمٰن خان، حافظ عبدالرؤف قادری، محمد سلیم اللہ، جعفر حسین شاہ، طاہر ریاض قریشی، سید فیصل جواد بخاری اور علی بشیر نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں۔ اس موقع پر صدر کی نشست کے لئے امیدوار ارباب احمد سید نے کہا ہے کہ بار درست فیصلہ کرتے ہوئے انہیں منتخب کرے گی اور وہ جیت کے لئے پرامید ہیں۔ جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے امیدوار فیاض منصب سکھیرا نے کہا ہے کہ وکلاء و بار کی فلاح کے لئے کام کریں گے اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کریں گے۔ وکلاء و سائلین کے لئے بار کے پلیٹ فارم سے فرائض انجام دیں گے۔ بار و بنچ کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ کچہری کو موجودہ جگہ توسیع دینے کے لئے وکلاء سے مشاورت کریں گے۔اسی طرح امیدوار برائے جنرل سیکرٹری اظہر حیات بلوچ نے کہا کہ وہ الیکشن میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور جیت کر پہلا مقصد کچہری کی توسیع کے لئے کام کرنا ہے۔

ملتان بار

مزید : ملتان صفحہ آخر