وہاڑی ‘ڈسٹرکٹ بارالیکشن ‘12 جنوری کو ہم خیال اور فرینڈز اتحاد گروپ میں مقابلہ

وہاڑی ‘ڈسٹرکٹ بارالیکشن ‘12 جنوری کو ہم خیال اور فرینڈز اتحاد گروپ میں ...

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوراوں کے کا غذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل بارہ جنوری کو دو گروپ ہم خیا ل گروپ اور فرینڈز اتحاد گروپ کے(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

امیدوراوں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا ۔الیکشن بورڈ کے چیئرمین ندیم اکرم پرویز ،رٹیئرنگ آفیسر ملک اختر ندیم ممبران میاں اکرمبرکات ،منیر اے چنڑ ،رانا نور حسن نارو،راؤ عبدالرؤ ف اور راؤ سلیم قربان ایڈووکیٹ ،کے پاس کاغذات جمع کروئے صدر کے لیے چوہدری مسعود امین ،نائب صدر میں ربنواز بانگا ،جنرل سیکرٹری سجادالرحمن ،،جوائنٹ سیکرٹری رابعہ خان بلوچ ،فنانس سیکرٹری فیصل محمود ڈوگر ،لائبریری سیکرٹری محمد اعظم حسین اور آڈیٹر کے لیے چوہدری وقار احمد ایڈووکیٹس ہو نگے ،مجلس عاملہ کے لیے راؤ محمد افضل ،سردار جاوید اقبال بلوچ ،محمد زاہد گرامی ،فیاض لکھویرااور راؤ عمران خان ہو نگے ہم خیال گروپ کے امیدواران جب کاغذ جمع کروانے آئے تو انکے ہمراہ گروپ کی سرکردہ رہنما محمد اسلم سندھو ،چوہدری نواز ش علی گجر ،سابق صدر راؤ شیرز رضا ،چوہدری خورشید احمد ،رانا محمدساجد ،موجودہ صدر فیاض لکھویرا ،چوہدری شہزاد نواز ،رانا محمد اکبر سمیت سنیئر وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ہم خیال گروپ کے امیدوار صدر چوہدری مسعود امین یڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری راؤ سجاد الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12جنوری کا سورج ہم خٰال گروپ کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ہمتمام سنیئر و جونیئر وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی فلاح و بہبود لکے لیے دن رات محنت کریں گے ۔

بار الیکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر