فلمی صنعت کی بحالی کیلئے سب مل کر کام کریں،ریشم

فلمی صنعت کی بحالی کیلئے سب مل کر کام کریں،ریشم
 فلمی صنعت کی بحالی کیلئے سب مل کر کام کریں،ریشم

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل ریشم نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کی رونقیں بحال کر نے کیلئے سب کو نئے سال میں نئے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا ۔ریشم نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسڑی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ اگر نئے سال میں نئے جذبہ سے کام کیا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو دوبارہ نہ صرف فعال بلکہ کامیاب بھی بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اپنی بھرپور کردار ادا کروں گی۔اگر نوجوان نسل اس نئے سال کو مناتی ہے تو اس میں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے ،بلاوجہ کی اوچھل کود ،شور شرابہ اور ہوائی فائرنگ جیسے واقعات سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتاہے ۔میں سب سے کہوں گی کہ وہ اپنے نئے سال اپنی کامیابیوں کے ہدف طے کر لیں ۔

تو منزل آسان ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے 2018 ء انتہائی خوشگوار سال ثابت ہوا اور میں نے گزشتہ سال جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس پر میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں ۔

مزید : کلچر