حکومت کی انتقامی کارروائیاں ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ، نوابزادو افتخار خان

حکومت کی انتقامی کارروائیاں ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ، نوابزادو افتخار ...

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)یوٹرن خان حکومت مکمل فلاپ ہو چکی محض الزامات پر 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال کر اپنی بوکھلاہٹ واضح کر چکی کسان اور صنعتکار بد حال ہو گیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ غازیخان ڈویڑن کے صدر اور ایم این این اے افتخار احمد خان نے(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

مولانا عامر رضا صدر پیپلزپارٹی علماء مشائخ ونگ ضلع مظفرگڑھ کے ہمراہ القمر سکول شاہجمال میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وفاق کا فرض ہے کہ صوبوں کو ساتھ لیکر چلے وفاق میں حکمران غیر سنجیدہ اور مکر جانے والے مسلط ہو گئے ہیں جن کی وجہ سے چھوٹی پارلیمانی جماعتوں سمیت صوبے تحفظات کا شکار ہیں سندھ میں گورنر راج کی باتیں غیر جمہوری ہیں وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفیٰ طلب کرنے والے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت کو بھی مد نظر رکھیں پیپلز پارٹی چاہے تو ایک منٹ میں حکومت گرا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک ملک سے باہر پڑے 200ارب ڈالر ملک میں واپس لا نے کا بار بار اعلان کر نے والے بھیک کیوں مانگ رہے ہیں الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے سوال پر انہوں نے کہا کہ خود حکومتی ارکان اسمبلی حکومت کے موقف کی مخالفت اور پیپلزپارٹی کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں حکومت کو اندر سے مخالفت کا سامنا ہے جےآئی ٹی کے بے سرو پا الزامات کے تحت بغیر تحقیق کے 172افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنا بڑی بے وقوفی کا مظاہرہ ہے حکومت انتقامی سیاست پر اتر آ ئی ہیہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں تعلیم اور دیگر محکمہ جات پر نا اہل افسر مسلط کر کے دوسروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے شوگر مافیا کا رٹیل اقتدار میں ہے کاشتکاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے ایوان اقتدار سے جنہیں چور کہا جا رہا ہے انہیں کے زمانے میں پٹرول،کھاد اور ڈالر حکومت کے کنٹرول میں تھے نام نہاد صادقین اور امانتداروں کے دور میں آ ئے روز سب چیزوں کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں وقت کے وزیراعظم کو علم ہی نہیں ہو تا ٹی وی سے پتا چلتا ہے جبکہ وزیراعظم ہو نے کا احساس انہیں بیوی دلاتی ہے انہوں نیکہا کہ قومی اسمبلی کی پی اے سی کمیٹی ایشوپر بلاول بھٹو کو چیئر مین بنا نے کی آفر کی گئی جسے پی پی قیادت نے مسترد کرتے ہو ہے میاں شہباز شریف کو ہی بنا نے کا کہا اور حکومت اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے میں ناکام رہی انہوں نے بتایا کہ ان کے حلقہ کو با الخصوص ٹارگٹ کیا جا رہا ہے سب سے زیادہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ ہر محاذپر پیپلز پارٹی کے قائدین پر حکومت کے جھوٹے الزامات اور حملوں کا مقابلہ جاری رکھیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹکٹ ہولڈر پی پی 276سید جمیل شاہ،میاں عبدالمجید،حافظ فضل حسین،ملک مجاہد،میاں طیب رضا و دیگر موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر